امريكہ آل خليفہ حكومت كے سنگين جرائم میں برابر كا شريك ہے

IQNA

۱۴ فروری يوتھ يونين كا واشگاف بيان ؛

امريكہ آل خليفہ حكومت كے سنگين جرائم میں برابر كا شريك ہے

0:00 - October 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2205352
بين الاقوامی گروپ : ۱۴ فروری يوتھ يونين نے امريكہ كو آل خليفہ حكومت كی جانب سے انسانيت كے خلاف كیے جانے والے سنگين نوعيت كے جرائم كا اصل ذمہ دار قرار ديتے ہوئے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اب بحرينی بادشاہ حمد بن عيسی كی مزيد حمايت سے گريز كرے اور اس كے خلاف لاھہ عدالت میں قانونی كاروائی كی جائے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كی ۱۴ فروری يوتھ يونين نے ايك بيان می كہا ہے : بحرين كے آمر حمد بن عيسی كی عوام كشی ساری دنيا كے سامنے عياں ہے اور اس كے ثبوت كے طور پر بے شمار مستند دستاويزات موجود ہیں ۔
بحرينی يوتھ يونين نے مشرق وسطٰی ممالك میں نافذ العمل امريكی دوغلی پاليسيوں پر كڑی تنقيد كرتے ہوئے كہا : امريكہ ايك طرف سے انسانی حقوق كی خلاف ورزی كے بہانے كچھ ممالك پر پابندياں عائد كر رہا ہے جبكہ دوسری طرف آل خليفہ حكومت كی مكمل سرپرستی كر رہا ہے ۔
879388
نظرات بینندگان
captcha