پاكستان ؛ ادبی ، دينی اور ثقافتی مجلے پيام مسجد كا تازہ شمارہ شايع كر ديا گيا

IQNA

پاكستان ؛ ادبی ، دينی اور ثقافتی مجلے پيام مسجد كا تازہ شمارہ شايع كر ديا گيا

0:00 - October 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2205354
فكر و علم گروپ : اسلامی بيداری كے موضوع پر سلسلہ وار تيسرے اداریے "عالم اسلام میں بيداری كی لہر " كے تحت شيعان يمن كی مظلومانہ تاريخ پر مشتمل سخن مدير كے ساتھ اردو زبان كے معروف مجلے پيام مسجد كا چونتيسواں شمارہ منظر عام پر آ گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق اس شمارے میں ماہر كالم نگاروں اور اہل قلم نے اسلامی بيداری سميت مختلف موضوعات انتہائی محققانہ اور عالمانہ انداز سے تحرير كیے ہیں ۔
یہ مجلہ جامعه المصطفی(ص) العالميه كے طالب علم جناب محمد عباس ہاشمی كی زير ادارت لاہور سے شايع ہوتا ہے اور اس میں حوزہ علمیہ قم كے معروف محقيقن اور مؤلفين كے مقالات شايع كیے جاتے ہیں جبكہ مجلے كے بانی معروف دينی وسماجی شخصيت اور مسجد جعفریہ ڈھوك رتہ راولپنڈی كے منتظم اعلی سيد ارشاد حسين شاہ صاحب ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ شمارے سے استفادہ كرنے كے لیے قارئين مجلے كی ويب سایٹ www.islamicmagzine.com كا وزٹ كر سكتے ہیں ۔
879778
نظرات بینندگان
captcha