ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Klewtv»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ واشنگٹن يونيورسٹی كے شعبہ امريكی مطالعات كے استاد اور سماجی تحريكوں كے تجزیہ كار نے اس مطلب كے ضمن یں كہا : امريكی عوام كا احتجاج انتہائی مؤثر واقع ہوا ہے چونكہ ہم یہ امر مشاہدہ كر رہے ہیں كہ معاشی حوالے سے امريكی پاليسيوں میں تبديلی كی جا رہی ہے جو اس تحريك كا اہم ترين ہدف ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس تحريك كے دوران ہم نے محسوس كيا كہ نوجوان محنت پيشہ طبقے كے ساتھ ہیں جس كی بدولت اس تحريك میں انتہائی جوش و خروش اور تيزی ديكھنے میں آئی ہے ۔
880017