اقوام متحدہ كا ليبيا میں سات ہزار قيديوں كی نامعلوم سرنوشت پر اظہار تشويش

IQNA

اقوام متحدہ كا ليبيا میں سات ہزار قيديوں كی نامعلوم سرنوشت پر اظہار تشويش

13:49 - October 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2205764
بين الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ انسانی حقوق كميشن كی ڈپٹی مونا ريشماوی نے ۱۴ اكتوبر جمعہ كو ليبيائی عبوری كونسل سے مطالبہ كيا ہے كہ سات ہزار سے زيادہ قيديوں كامستقبل روشن كرنے كے لیے جلد تحقيقات شروع كرے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے فرانس كی سركاری خبر رساں ايجنسی «AFP»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق كميشن كی ڈپٹی نے ليبيائی حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ فوری طور پر سات ہزار قيديوں كہ جن میں سے اكثريت محنت كش تاركين وطن كی ہے ، كا معاملہ حل كرے ۔
مونا ريشماوی نے واضح كيا : ليبيا كے ۶۷ سے زيادہ جيلوں میں سات ہزار سے زيادہ افراد قيد ہیں كہ جن میں سے اكثريت ان تاركين وطن كی ہے جنہیں جنگ كے دوران قيد كر كے جيلوں میں بند كيا گيا ہے۔
879989
نظرات بینندگان
captcha