ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «المصريون»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ريلی كا اہتمام "قبطی روشن فكران يونين" نے كيا تھا اور اس میں سينكڑوں مسلمانوں اور عيسائيوں نے شركت كر كے مختلف مصری گروپوں كے درميان قومی يكجہتی كی اپيل كی ۔
مصری مظاہرين نے مصر كی فوجی شوریٰ اور مصری وزير اطلاعات پر گزشتہ ہفتے ماسپيرو واقعات كے مقتولين كے قتل میں ملوث ہونے كا الزام بھی لگايا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ ريلی رات گئے تك التحرير اسكوائر قاہرہ میں جاری رہی اور مظاہرين نے مقتولين كے اہل خانہ سے اظہار تعزيت كی غرض سے مرنے والوں كی ياد میں شمعیں روشن كیں ۔
879978