وليد جنبلاط كی نصر اللہ سے ملاقات ، فلسطينی قيديوں كی آزادی پر تبادلہ خيال

IQNA

وليد جنبلاط كی نصر اللہ سے ملاقات ، فلسطينی قيديوں كی آزادی پر تبادلہ خيال

13:52 - October 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2205766
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ نے لبنان اور خطے كی صورتحال كا جائزہ لينے كی غرض سے ترقی خواہ سوشلسٹ جماعت كے سربراہ وليد جنبلاط سے ملاقات كی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ المنار نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل نے ۱۴ اكتوبر جمعۃ المبارك كو لبنان كی سوشلسٹ جماعت كے سربراہ وليد جنبلاط كے ساتھ ملاقات میں لبنان كی داخلی صورتحال كے ساتھ ساتھ خطے كے حالات پر بھی تبادلہ خيال كيا ۔
اس ملاقات میں لبنان كے وزير محنت اور حمل و نقل غازی العريضی كے علاوہ حزب اللہ شعبہ اطلاعات كے مسئول وفيق صفا بھی موجود تھے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس ملاقات میں حزب اللہ اور حزب سوشيالسٹ كے باہمی تعلقات كا بھی جائزہ ليا گيا اور دونوں رہنماؤں نے درپيش چيلنجوں كا مقابلہ كرنے كے لیے ايك دوسرے كے ساتھ تعاون اور مفاہمت كو فروغ دينے پر آمادگی كا اظہار كيا ۔
880025
نظرات بینندگان
captcha