ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آل بوفہد قبيلہ كے سربراہ شيخ فلاح الملا نے اس بارے بتايا : ہمیں كسی بھی امريكی فوجی كی ضرورت نہیں ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : امريكی پچھلے آٹھ سال سے تمام عراقی شہروں اور چھاؤنيوں پر قابض ہیں اور اگر وہ چاہتے تو عراقی فوج كو تربيت فراہم كر سكتے تھے ۔
شوریٰ نجات الانبار كے سربراہ شيخ حميد الھايس نے اس بارے كہا : ہمیں امريكی تربيت كنندگان كی بالكل ضرورت نہیں ہے چونكہ ان كا قيام عراق پر غير ملكی قبضے كے مترادف ہے ۔
879795