ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «iloubnan» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ قبلان نے دشمنوں كے ايك اسلامی ملك سے دوسرے اسلامی ملك میں نفوذ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اس قسم كی سازشوں پر مسلمانوں اور عربوں كو ہوشياری كے ساتھ ڈٹ كر دشمن كا مقابلہ كرنا چاہئیے ۔
انہوں نے مزيد كہا : لبنانی عوام كو باہمی وحدت و اتحاد مستحكم كرنے كی سرتوڑ كوشش كرنی چاہئیے تاكہ لبنان سازشی عناصر كی گزند سے محفوظ رہے ۔
انہوں نے آخر میں اميد ظاہر كی كہ خطے كے مسائل حل كرنے كے لیے جلد ہی اسلامی ، عربی اتحاد تشكيل دے ديا جائے گا ۔
882346