شام پر وہابيت كے قبضے سے متعلق عراق كی مجلس اعلائے اسلامی كا انتباہ

IQNA

23:54 - October 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2208302

شام پر وہابيت كے قبضے سے متعلق عراق كی مجلس اعلائے اسلامی كا انتباہ

بين الاقوامی گروپ : عراق كی مجلس اعلائے اسلامی كے ايك رہنما نے كہا : سعودی شدت پسند ، وہابيوں كو شام روانہ كر كے كشيدگی كو ہوا دينے اور سقوط دمشق كی سازشوں میں مصروف ہیں ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی النخيل» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراق كی مجلس اعلائے اسلامی كے ايك رہنما «باقر جبر الزبيدی»، نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : عراق كی مجلس اعلائے اسلامی نے ۱۷ اكتوبر كو سعودی عرب پر شام میں حكومت كی باگ ڈور سنبھالنے كے لیے سلفيوں كی حمايت كا الزام لگايا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : رياض ، مكہ اور جدہ كی متعدد مساجد میں شامی حكومت كے خلاف دہشت گرد حملوں كی ترغيب دی جا رہی ہے تاكہ شام میں سلفيوں كی طالبان مشابہ حكومت سعودی سرپرستی كے تحت قائم كی جا سكے ۔
882224
نظرات بینندگان
captcha