اردن كے نئے وزير اعظم كی جانب سے اخوان المسلمين كو حكومت میں شامل كرنے كا وعدہ

IQNA

23:53 - October 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2208307

اردن كے نئے وزير اعظم كی جانب سے اخوان المسلمين كو حكومت میں شامل كرنے كا وعدہ

بين الاقوامی گروپ : اردن كے نئے وزير اعظم نے ملك كی جماعت اخوان المسلمين كو نئی حكومت میں شامل كرنے كا وعدہ كيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اردن كے نئے وزيراعظم «عون الخصاونه»، نے ۱۶ اكتوبر كو «معروف البخيت»، كے استعفے اور «عبدالله دوم»، كی جانب سے بطور وزيراعظم تقرر كے بعد پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا : ہم اخوان المسلمين سميت تمام گروہوں كو خير مقدم كہتے ہیں اور ہمیں اميد ہے كہ اخوان المسلمين نئی حكومت میں شموليت اختيار كر لے گی ۔
الخصاونه نے نئی حكومت میں اپنی ترجيحات كا ذكر كرتے ہوئے كرپشن كا خاتمہ اپنی اولين ترجيح قرار ديا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ الخصاونه بين الاقوامی عدالت میں جج كے فرائض انجام دے تھے كہ انہیں اردنی بادشاہ نے وزير اعظم كے عہدے پر مقرر كر ديا ہے ۔
882043
نظرات بینندگان
captcha