جكارتہ ؛ "اسلامی ذرائع ابلاغ " كے عنوان سے دوسرے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

18:34 - October 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2208489

جكارتہ ؛ "اسلامی ذرائع ابلاغ " كے عنوان سے دوسرے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : اسلامی ذرائع ابلاغ سے متعلق دوسرا سيمينار انجمن جہانی اسلام كے سيكرٹریٹ كے زير اہتمام انڈونيشيا كی وزارت اوقاف و امور دينی كے تعاون سے انڈونيشيا كے دار الحكومت جكارتہ میں ۱۴ تا ۱۶ دسمبر منعقد ہو گا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «نسيج»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ بين الاقوامی سيمينار انڈونيشا كے صدر «سوسيلو بامبانگ يودهو يونو»، كی خصوصی شركت كے ساتھ منعقد ہو گا ۔
انجمن جہانی اسلام كے سيكرٹری جنرل «عبدالله ابن عبدالمحسن التركی»، نے اس بارے بتايا : یہ سيمينار اس حال میں منعقد ہو رہا ہے كہ جب عالم اسلام كو متعدد چيلينجز اور بحرانوں كا سامنا ہے ۔
التركی نے واضح كيا : اسلامی ذرائع ابلاغ سے متعلق یہ سيمينار كثير الجہتی اہداف كے تحت منعقد كيا جا رہا ہے كہ جن میں سے اہم ترين ہدف اسلام كا عالمی پيغام اہل دنيا كے گوش گزار كرنا ہے ۔
883056
نظرات بینندگان
captcha