قزاقستان كا اسلامك ٹيلی وژن چينل ملكی سطح پر نشريات ٹيلی كاسٹ كرے گا

IQNA

قزاقستان كا اسلامك ٹيلی وژن چينل ملكی سطح پر نشريات ٹيلی كاسٹ كرے گا

23:55 - October 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2208884
ثقافت و ہنر گروپ : اسلامی جمہوریہ قزاقستان كا ٹيلی وژن چينل (Arna Asyl) كہ جو ملك كا واحد اسلامی چينل ہے ، اپنی نشريات كا دائرہ كار ملكی سطح تك بڑھانے كی كوششوں میں مصروف ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ادارہ امور مسلمين قزاقستان كی میڈيا كمیٹی كے بقول اس اسلامی چينل نے يكم رمضان سے اپنی نشريات روسی اور قزاقی زبان میں شروع كی تھیں ۔
اسی طرح تا حال حاضر اس ٹيلی وژن چينل كی نشريات كو صرف دار الحكومت آلماتی كے رہنے والے ہی ديكھ رہے ہیں ۔
ادارہ امور مسلمين كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ قزاقستان كے مسلمان اس اسلامی چينل كے پروگراموں كا وسيع سطح پر استقبال كر رہے ہیں اور اس چينل كا دائرہ كار ملكی سطح تك بڑھانے كی حمايت كرتے ہیں ۔
866702
نظرات بینندگان
captcha