قزاقستان "بہترين اسلامی لباس مقابلے " كے فائنل راؤنڈ كا ميزبان

IQNA

23:57 - October 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2208885

قزاقستان "بہترين اسلامی لباس مقابلے " كے فائنل راؤنڈ كا ميزبان

ثقافت و ہنر گروپ : اسلامی لباس مقابلے كا فائنل راؤنڈ قزاقستان كے ادارہ امور مسلمين كی نگرانی میں اتوار ۲۳ اكتوبر كو ملك كے سابقہ دار الحكومت آلماتی میں منعقد ہو گا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق اس مقابلے میں قزاقستان كے مشہور لباس ڈيزائنر اور درزی اسلامی ، ماڈرن اور قومی لباس جيسے پگڑی، كام والے كپڑے اور مقدس مكانات پر استعمال ہونے والے كپڑے پيش كریں گے ۔
ياد رہے كہ اس مقابلے كے ابتدائی مرحلے میں متعدد لباس منتخب قرار پائے تھے اور بدیہی ہے كہ فائنل راؤنڈ میں مقابلہ پہلے سے سخت ہو گا ۔
رپورٹ كے مطابق فائنل راؤنڈ ۲۳اكتوبر اتوار كو قزاقستان كے شہر آلماتی كے ورزش ہال «بالونا شولاك» (Baluan Sholak) میں منعقد ہو گا كہ جس میں بہترين اسلامی لباس كا انتخاب عمل میں لايا جائے گا ۔
879832
نظرات بینندگان
captcha