حزب اللہ كی جانب سے ليبيائی انقلاب كا خير مقدم / امام موسٰی صدر كی سرنوشت مشخص كرنے كی كوششیں
بين الاقوامی گروپ : لبنان كی حزب اللہ نے ليبيا كے انقلاب كی كاميابی اور معمر قذافی كی ہلاكت پر ليبيائی ملت كو مباركباد پيش كی ہے اور ليبيا كی نئی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ امام موسٰی صدر اور ان كے ساتھيوں كی سرنوشت مشخص كرنے كی بھرپور كوشش كرے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «المقاومة الإسلامية»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان نے ايك اعلامیے میں ليبيائی ملت كی كاميابی پر مباركباد ديتے ہوئے كہا : ليبيا كے جابر حكمران نے چار دہائيوں تك ظلم و ستم كی بنياد پر حكمرانی كی ہے ۔
حزب اللہ نے زور دے كر كہا : حزب اللہ ليبيا كے انقلاب كو قدر كی نگاہ سے ديكھتی ہے ليكن خيال كرتی ہے كہ ليبيائی ملت اپنے ملك كی تعمير نو كرنے كے لیے ايك بڑے تاريخی موڑ پر كھڑی ہے ۔
884245