سوئزرلينڈ ؛ "اسلام فوبيا كے ساتھ مقابلہ" كے عنوان سے فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

سوئزرلينڈ ؛ "اسلام فوبيا كے ساتھ مقابلہ" كے عنوان سے فيسٹيول كا انعقاد

12:58 - October 24, 2011
خبر کا کوڈ: 2210820
بين الاقوامی گروپ : "اسلام فوبيا اور نسلی اميتاز كے ساتھ مقابلہ" كے عنوان سے یہ سيمينار سوئزرلينڈ كی مركزی اسلامی شوریٰ كے زير اہتمام ملك كے دار الحكومت "برن" میں ۲۹ نومبر كو منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "نسيج" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ فيسٹيول مسلمانوں كے خلاف نسلی امتياز كے ساتھ مقابلے اور معاشرے میں ان مسائل كے خطرات سے نمٹنے كی غرض سے منعقد ہو گا ۔
سوئزرلينڈ كی مركزی اسلامی شورٰی كے نو مسلم ترجمان قاسم ايلی نے اس بارے بتايا : "اسلام فوبيا كے ساتھ مقابلہ" فيسٹيول مسلمانوں كے خلاف نسلی امتياز اور اسلام فوبيا كا مقابلہ كرنے كی جانب ايك اہم قدم ہے اور ہمیں اميد ہے كہ یہ فيسٹيول اس حوالے سے سوئزرلينڈ كا سب سے بڑا فيسٹيول ہو گا ۔
قابل ذكر ہے كہ اس فيسٹيول میں تمام يورپی ممالك منجملہ جرمنی كے سياسی رہنما اور اہم اسلامی شخصيات شركت كریں گی ۔
885397
نظرات بینندگان
captcha