ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lorientlejour»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنانی مارونی عيسائيوں كے بشپ كہ جو دو ہفتے كے دورے پر نيويارك پہنچے ہیں، نے ايك پريس كانفرنس كے دوران اسلام اور مسيحيت كے درميان گفتگو پر مشتمل ايك سيمينار كی ضرورت پر زور ديا ہے كہ جس میں اسلامی اور عربی ممالك بھی شريك ہوں ۔
انہوں نے مزيد كہا : پہلے ہمارا پروگرام تھا كہ یہ اجلاس عراق كے عيسائيوں كی دلجوئی كے لیے بغداد میں منعقد كيا جائے ليكن عيسائی رہنماؤں كی خواہش كے مطابق لبنان اس اجلاس كے لیے زيادہ مناسب ہے ۔
885319