قبيلہ «شاسو» كی اسرائيل سے نسبت ، مغربی مورخين كی جانب سے فلسطينی تاريخ كو یہودی رنگ دينے كی سازش

IQNA

قبيلہ «شاسو» كی اسرائيل سے نسبت ، مغربی مورخين كی جانب سے فلسطينی تاريخ كو یہودی رنگ دينے كی سازش

12:55 - October 24, 2011
خبر کا کوڈ: 2210824
بين الاقوامی گروپ : مغربی محققين نے فلسطينی تاريخ كی یہودی سازی اور جعلی اسرائيلی حكومت كو مستحكم كرنے كی غرض سے عرب كنعانی قبائل كو اسرائيل سے منسوب كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الشعب" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی حكومت نے مادی وسائل اور میڈيا كو بروئے كار لاتے ہوئے فلسطينی تاريخ كی یہودی سازی كی مہم شروع كر دی ہے اور امريكا و يورپ كے علمی مراكز اس حوالے سے غاصب اسرائيل كا بھرپور ساتھ دیں گے ۔
مغربی مورخين نے فلسطينی تاريخ كی تحريف كرتے ہوئے دعوٰٰی كيا ہے كہ شاسو قبيلہ در اصل اسرائيلی ہے اور اس كا سلسلہ نسب صیہونی حكومت كے آباؤ اجداد سے ملتا ہے !
885283
نظرات بینندگان
captcha