اخوان المسلمين نے اردن كی جديد حكومت میں شموليت سے انكار كر ديا

IQNA

اخوان المسلمين نے اردن كی جديد حكومت میں شموليت سے انكار كر ديا

12:53 - October 24, 2011
خبر کا کوڈ: 2210829
بين الاقوامی گروپ : اردن كی جماعت اخوان المسلمين نے ايك اعلامیے میں كہا ہے : اردن كے نئے وزير اعظم «عون الخصاونة»، كی حكومت پر عدم اعتماد كے باعث ہم اس میں شامل نہیں ہوں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے فرانس كی خبر رساں ايجنسی (AFP)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اردن كی حزب اختلاف كی سب سے بڑی جماعت اخوان المسلمين نے اپنی ويب سایٹ پر ايك اعلامیہ صادر كرتے ہوئے كہا ہے : ہم «عون الخصاونة»، كی سربراہی میں تشكيل پانے والی جديد حكومت كا حصہ نہیں بنیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اردن كے بادشاہ عبد اللہ دوم نے وزيراعظم «معروف بخيت»، كی جانب سے پيش كردہ استعفے كی درخواست قبول كرتے ہوئے «عون الخصاونة» كو جديد حكومت تشكيل دينے پر مامور كيا ہے ۔
885118
نظرات بینندگان
captcha