بين الاقوامی گروپ : ڈرامہ سيريل «الحسن والحسين علیھما السلام » میں مذہب تشيع كے خلاف شبہات اور ابہامات پيدا كرنے كی كوشش كی گئی ہے كہ جن كے مكمل جواب علامہ مرتضی عسكری كی تاليفات میں موجود ہیں لذا اس ڈرامہ سيريل كے ناظرين ان آثار كے مطالعے سے شبہات كا جواب حاصل كر كے اپنے دل نور حقيقت سے روشن كر سكتے ہیں ۔
تاريخ اسلام انسائيكلو پیڈيا كے مؤلف اور حوزہ علمیہ قم كے استاد آيت اللہ محمد ھادی يوسفی غروی نے ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين علیھما السلام پر نقد و تبصرہ كے حوالے سے منعقدہ خصوصی نشست جو قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی ، سے خطاب كرتے ہوئے كہا : اس ڈرامہ سيريل كے متن كا ماخذ غير متواتر ، غير معتبر تاريخی متون كے علاوہ ايك كافر راوی «سيف ابن عمر التميمی» كی روايات ہیں كہ جس سے اس كی تاريخی قدر و قيمت بالكل ختم ہو كر رہ جاتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ علامہ مرتضی عسكری كی كتاب «عبدالله ابن سبأ و اساطير أخری» ڈرامہ سيريل كا ٹھوس اور مدلل جواب ہے ۔
885623