امام جواد (ع) نے زمانہ غيبت كے لیے شيعہ اذہان كو آمادہ كيا

IQNA

امام جواد (ع) نے زمانہ غيبت كے لیے شيعہ اذہان كو آمادہ كيا

23:48 - October 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2213201
فكر گروپ : امام جواد(ع) نوجوانی میں درجہ امامت پر فائز ہوئے اور یہ امر عالم تشيع كے اذہان كو ايك نوجوان امام كی امامت قبول كرنے پر آمادہ كرنے كے لیے خداوند متعال كی حكمتوں میں سے تھا ۔
مركز دينی جوابات كے مدير حجت الاسلام و المسلمين سيد محمد سادات منصوری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا : امام جواد (ع) شيعوں كے جوان ترين امام ہیں كہ جو نوجوانی میں ہی درجہ امامت پر فائز ہوئے اور جوانی میں شہيد بھی كر دئیے گئے ۔ بعض تاريخی منابع نے بوقت شہادت آپ كا سن ۱۹ سال نقل كيا ہے جبكہ دوسرے بعض میں ۲۵ سال مذكور ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : امام جواد (ع) كا انتہائی كم سنی كے عالم میں مقام امامت پر فائز ہونا شايد ايك نوجوان امام كی امامت قبول كرنے پر شيعوں كے اذہان كو آمادہ كرنے كے لیے خداوند متعال كی حكمتوں میں سے ہو ۔
888474
نظرات بینندگان
captcha