آل خليفہ حكومت كا بحرينی عزاداروں پر حملہ

IQNA

آل خليفہ حكومت كا بحرينی عزاداروں پر حملہ

23:46 - October 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2213203
بين الاقوامی گروپ : آل خليفہ حكومت كی ظالم فورسز نے آج اٹھائيس اكتوبر جمعۃ المبارك كو حضرت امام محمد تقی (ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے سوگوار اور ماتمی بحرينيوں پر ہلہ بول ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "اباء" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرينی شيعوں اور اہل سنت نے كينہ توزوں كی سازشوں كو ناكام بنانے كی غرض سے امام محمد تقی (ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے بحرين كے علاقے "المحرق" میں باہم عزاداری كی ۔
آل خليفہ حكومت كی فورسز نے اس يكجہتی كی تاب نہ لاتے ہوئے جلوس عزاداری پر حملہ كر كے شركا كی گاڑيوں كے شيشے توڑ ڈالے اور ان كے گھروں پر چھاپہ مار كاروائی كی ۔
قابل ذكر ہے كہ اہل سنت جوان عزاداری كے دستوں كی حمايت میں آل خليفہ حكومت كے كارندوں سے دست و گريبان ہو گئے ۔
888570
نظرات بینندگان
captcha