اسرائيلی فوجی كی اسارت پر ايك لاكھ ڈالر انعام

IQNA

اسرائيلی فوجی كی اسارت پر ايك لاكھ ڈالر انعام

23:49 - October 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2213208
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے اعتدال پسند مفتی «شيخ عوض القرنی»، نے اسرائيلی فوجی كو گرفتار كرنے والے كے لیے ايك لاكھ ڈالر انعام كا اعلان كر ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے آن لائن روزنامہ «الوئام»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب كے ميانہ رو مفتی اور معروف دينی سكالر «شيخ عوض القرنی»، نے فيس بك میں اپنے خصوصی پيج پر كسی بھی اسرائيلی فوجی كو گرفتار كرنے میں كاميابی حاصل كرنے والے شخص كے لیے ايك لاكھ ڈالر مخصوص كرنے كا اعلان كيا ہے اور اس كا ہدف فلسطينی قيديوں كا تبادلہ قرار ديا ہے ۔
عوض القرنی نے صیہونيوں كی جانب سے آزاد شدہ فلسطينی قيديوں كے قتل پر بيش بہا قيمتی انعامات كے اعلان كے جواب میں یہ اقدام كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ شيخ عوض القرنی اب تك كئی مرتبہ اسرائيل پر تنقيد كی ہے اور مظلوم فلسطينيوں كا ساتھ ديا ہے ۔
887799
نظرات بینندگان
captcha