اسلام پسند تحريكوں كی كاميابی اور سريع السير اسلامی بيداری پر امريكہ كا اظہار تشويش

IQNA

23:47 - October 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2213212

اسلام پسند تحريكوں كی كاميابی اور سريع السير اسلامی بيداری پر امريكہ كا اظہار تشويش

بين الاقوامی گروپ : پورے خطے میں مسلمان ملتوں كے اندر موجزن اسلامی بيداری كی لہر اور خاص طور پر تيونس كے انتخابات میں اسلام پسند جماعت «النهضة» كی كاميابی پر يورپی حكومتوں كی تشويش میں اضافہ ہو گيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «بی. بی. سی»، نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ روزنامہ ڈيلی ٹيليگراف نے "سياسی اسلام كا صدور" كے عنوان سے ايك مقالے میں اسلامی بيداری كے ميزبان ممالك میں اسلام پسند جماعتوں كی كاميابی پر سير حاصل بحث كی ۔
انگريزی اخبار نے ملك كے حالیہ انتخابات میں تيونس كے عوام كی بھرپور شركت كی خبر ديتے ہوئے لكھا : 4.1 ملين لوگوں كو انتخابات میں شركت كا اہل قرار ديا گيا تھا كہ جن میں سے ووٹ كاسٹ كرنے كی شرح ۹۰ فيصد رہی جو تيونس پر فرانس كے قبضے سے لے كر اب تك سب سے بڑی شرح رائے دہی ہے ۔
887596
نظرات بینندگان
captcha