سعوديوں كی جانب سے شيعہ ہم وطنوں كے حج پر پابندی

IQNA

سعوديوں كی جانب سے شيعہ ہم وطنوں كے حج پر پابندی

23:39 - October 29, 2011
خبر کا کوڈ: 2213937
بين الاقوامی گروپ : سعودی حكام نے قطيف اور احساء سے تعلق ركھنے والے ساٹھ ہزار سے زائد شيعہ عازمين حج پر پابندی عائد كر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "نون " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ با خبر ذرائع نے اس حوالے سے اعلان كيا ہے : سعودی عرب كے حكام نے قطيف اور احساء كے شيعہ اكثريتی صوبوں سے تعلق ركھنے والے ساٹھ ہزار سے زيادہ عازمين حج پر پابندی عائد كر دی ہے ۔
قطيف اور احساء سے تعلق ركھنے والے شہريوں نے ان اقدامات كو غير عادلانہ اور غير منطقی قرار ديتے ہوئے اسے ايك قسم كی انتقامی كاروائی قرار ديا ہے كہ جس سے فرقہ واريت كی بو محسوس ہوتی ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق سعودی حكام نے ان عازمين حج پر پابندی كی كوئی وضاحت بھی نہیں كی ہے ۔
888503
نظرات بینندگان
captcha