پارليمنٹ میں حزب اللہ كے نمائندے كی جانب سے لبنان كی مسيحی جماعت كے ساتھ دوستانہ تعلقات پر زور

IQNA

پارليمنٹ میں حزب اللہ كے نمائندے كی جانب سے لبنان كی مسيحی جماعت كے ساتھ دوستانہ تعلقات پر زور

23:36 - October 29, 2011
خبر کا کوڈ: 2213940
بين الاقوامی گروپ : لبنانی پارليمنٹ میں حزب اللہ سے منسلك كمیٹی نے ۲۸ اكتوبر جمعۃ المبارك كو لبنان كی قومی جماعت كے سربراہ سے ملاقات كے دوران دوطرفہ مستحكم تعلقات پر زور ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «الانتقاد» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ سے منسلك كمیٹی كے سربراہ «محمد رعد»، نے لبنان كی حزب ملی كے سربراہ كے ساتھ ان كی رہائش گاہ پر ملاقات كے دوران لبنان كی داخلی صورتحال كے ساتھ ساتھ خطے كے حالات پر بھی تبادلہ خيال كيا ۔
محمد رعد نے ڈیڑھ گھنٹہ تك جاری رہنے والی اس ملاقات كے دوران لبنان كی حزب ملی كے ساتھ تعلقات میں ہر قسم كے تعطل كی ترديد كرتے ہوئے كہا : حزب اللہ اور حزب ملی كے اصول مشترك ہیں كہ جن كی بنياد پر وہ حالات واقعات كا جائزہ ليتے ہیں ۔
888834
نظرات بینندگان
captcha