امريكی يونيورسٹی كينٹ كے پروفيسر نے "مردہ باد اسرائيل" كا نعرہ بلند كر ديا

IQNA

21:17 - November 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2215990

امريكی يونيورسٹی كينٹ كے پروفيسر نے "مردہ باد اسرائيل" كا نعرہ بلند كر ديا

بين الاقوامی گروپ : امريكی يونيورسٹی كينٹ كے مسلمان پروفيسر «جوليو پينو»،نے ايك تقريب كے دوران صیہونی وزارت خارجہ كے اولين عرب ركن اور اسرائيلی سفارتكار كی موجودگی میں منعقدہ تقريب كے دوران "مردہ باد اسرائيل" كا نعرہ لگا ديا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے صیہونی روزنامے «Yeshiva World» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اخبار نے ۳۱ اكتوبر سوموار كی اشاعت میں لكھا : پينو نے تركی كے زلزلہ زدگان كو اسرائيلی امداد ارسال كرنے كے حوالے سے اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيل كس منہ سے بعض ممالك كی امداد كر رہا ہے جبكہ اس كا پيسہ فلسطينی نومولود اور كم سن بچوں كے خون سے رنگين ہے ۔
صیہونی اخبار نے لكھا ہے كہ خالدی "پينو" كے اس سوال سے مبہوت ہو كر رہ گيا اور عجلب كے باعث اس نے پينوكے خيالات كو غير محترمانہ قرار ديا جس كے جواب میں پينو نے خالدی كو ناقابل احترام جبكہ اسرائيل كو انسانوں كا قاتل قرار ديا اور مردہ باد اسرائيل كہتے ہوئے اجلاس سے واك آؤٹ كر گئے ۔
890608
نظرات بینندگان
captcha