ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم" نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراقی فوج كی ورديوں میں ملبوس نا معلوم مسلح افراد نے يونيورسٹی كے سربراہ «موسی مصطفی»، كو كالج كے ايك معلم «سامی رضا» كے ہمراہ كل شام كو اغوا كر ليا ہے ۔
امام صادق (ع) كالج عراق كی امام صادق (ع) يونيورسٹی كا ايك مستقل شعبہ ہے كہ جس كے سربراہ حزب الدعوۃ عراق كے رہنما «حسين بركه الشامی» ہیں ۔
سيكيورٹی ذرائع كے بقول مسلح افراد نے سامی رضا كے گھر پر حملہ آور ہو كر انہیں موسی مصطفے كے ہمراہ اغوا كيا ۔
893851