ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودیہ سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيخ الازھر احمد الطيب نے عيد قربان كی مناسبت سے اپنے ايك پيغام میں مباركباد ديتے ہوئے وحدت كی حفاظت اور اختلافات سے دوری كی ضرورت پر زور ديا ہے ۔
احمد الطيب نے جوانوں سے اپيل كی كہ عيد قربان میں پنہان پيغام يعنی راہ خدا میں فداكاری سے درس ليتے ہوئے آزادی ، عدالت اور جمہوريت كے علمبردار بنیں تاكہ اسلامی امت روز افزوں ترقی كر سكے ۔
احمد الطيب نے آخر میں سوره آل عمران كی 103 نمبر آيت «وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِيعًا»اور سوره انفال كی 46 نمبر آيه «وَلاَ تَنَازَعُواْ فَتَفْشَلُواْ»كی روشنی میں مسلمانوں كے درميان وحدت و يكجہتی كی ضرورت پر بھی زور ديا ۔
893177