اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے نائيجيريا میں دہشت گرد حملوں كی مذمت

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے نائيجيريا میں دہشت گرد حملوں كی مذمت

14:15 - November 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2219131
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم نے ايك بيان میں نائيجيريا كے شمال مشرق میں دہشت گرد حملوں كی بھر پور مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «oic-oci»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سربراہ «اكمل‌الدين احسان ‌اوغلو»، نے اس بيان میں مساجد اور گرجا گھروں پر دہشت گردانہ حملوں كے نتيجے میں بے گناہ افراد كے قتل كی مذمت كرتے ہوئے كہا : یہ مجرمانہ حملے انسانی اور دينی اقدار كے خلاف ہیں اور اس كے مرتكب افراد انسانی جان كی قدر و قيمت كے قائل نہیں ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسلامی تعاون تنظيم ہميشہ كی طرح ہر دہشت گرد كاروائی كی بھر پور مذمت كرتی رہے گی اور نائيجيريا كے تمام سياسی اور سماجی گروپوں سے اپيل كرتی ہے كہ اعلٰی اسلامی اقدار كو بروئے كار لاتے ہوئے تشدد سے پرہيز كریں ۔
894661
نظرات بینندگان
captcha