ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «aps»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانسيسی مجلے «شارلی ابدو» كی جانب سے پيغمبر اكرم (ص) كی توہين آميز تصاوير كی اشاعت كے بعد پيرس كے مسلمانوں كے ايك گروہ نے ۶ نومبر اتوار كو ايك ريلی كے دوران اسلامی مقدسات كی بے حرمتی پر احتجاج كيا ۔
مظاہرين نے مندرجہ ذيل نعرے لگائے : نسلی امتياز ؛ بند كرو ، «حضرت موسی(ع)، حضرت عيسی(ع) اور حضرت محمد(ص) ہمارے پيغمبر ہیں ، ان كی توہين مت كرو ۔
894707