امريكہ كی پسپائی عراق كی تعمير نو كے لیے نئے جوش و خروش كا پيش خيمہ

IQNA

عمار الحكيم :

امريكہ كی پسپائی عراق كی تعمير نو كے لیے نئے جوش و خروش كا پيش خيمہ

14:12 - November 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2219143
بين الاقوامی گروپ : مجلس اعلائے اسلامی عراق كے سربراہ نے نماز عيد قربان كے خطبوں میں زور دے كر كہا : عراق سے امريكيوں كی پسپائی عراق كی تعمير نو اور امن و امان كی صورتحال پر كنٹرول كرنے كے لیے ايك نئے عزم و حوصلے كی موجب بنے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے خبر رساں ايجنسی براثا كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مجلس اعلائے اسلامی عراق كے سربراہ عمار الحكيم نے ۶ مارچ كو نماز عيد قربان كے خطبوں میں كہا : عرب ممالك میں رونما حوادث ملتوں كی زندگی كا ايك نيا باب ہے كہ جس سے ظالموں كا تخت و تاج لرزہ بر اندام ہو چكا ہے ۔
عبد الحكيم نے مزيد كہا : عرب ليگ كے پچاس سال مكمل ہونے كے بعد ہمیں ايك ايسے نئے ادارے كی ضرورت ہے كہ جو آج كے انسان كی ضروريات پوری كر سكے چونكہ عالم عرب اب ايك جديد دور میں داخل ہو چكا ہے ۔
894816
نظرات بینندگان
captcha