ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی اباء كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فریڈم ہاؤس امريكہ نے گزشتہ كل اپنی پيش كردہ رپورٹ میں بحرينی حالات و واقعات پر واضح رد عمل اور آل خليفہ حكومت كی جانب سے انسانی حقوق كے كاركنوں اور ہسپتالوں كے معالجين كے ساتھ غير انسانی رویے كو نظر انداز نہ كرنے پر زور ديا ہے ۔
اس انسٹی ٹيوٹ نے اعلان كيا ہے : انٹرنیٹ صارفين كو آل خليفہ حكومت كی جانب سے زبردست دباؤ كا سامنا ہے اور اب تك ۳۱ ويب لاگ مصنفين كو گرفتار كيا جا چكا ہے كہ جن میں سے ايك شخص كو موت كی وادی میں بھی دھكيلا جا چكا ہے ۔
895919