ہوسٹن میں جشن ميلاد امام علی النقی (ع) كا انعقاد

IQNA

ہوسٹن میں جشن ميلاد امام علی النقی (ع) كا انعقاد

23:57 - November 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2222111
بين الاقوامی گروپ : حضرت امام علی النقی (ع) كے يوم ولادت كی مناسبت سے جشن ميلاد ۱۱ نومبر جمعۃ المبارك كو امريكہ كی رياست تگزاس كے اسلامی مركز ہوسٹن میں منعقد ہوا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «iec-houston»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عالم تشيع كے دسویں پيشوا حضرت امام علی النقی (ع) كے يوم ولادت كی مناسبت سے ۱۱ نومبر بروز جمعۃ المبارك كو اسلامی مركز ہوسٹن كے زير انتظام یہ جشن ميلاد نماز مغرب كے بعد منعقد كيا گيا ۔
یہ پروگرام قرآن كريم كی تلاوت سے شروع ہوا كہ جس كے بعد امام (ع) كی شان میں قصيدہ خوانی كے علاوہ مقررين نے حضرت امام علی النقی (ع) كی زندگانی اور سيرت كے مختلف پہلو اجاگر كیے ۔
قابل ذكر ہے كہ آج ۱۳ نومبر اتوار كو مركز اسلامی ہوسٹن میں عيد غدير كی مناسبت سے ايك عظيم الشان جشن منعقد كياجائے گا كہ جس میں مقامی شيعيان اہل بيت (ع) شركت كریں گے ۔
896766
نظرات بینندگان
captcha