تركی میں ۱۵ زبانوں پر مشتمل اسلامی معاشرتی چينل كا قيام عمل میں لايا جائے گا

IQNA

تركی میں ۱۵ زبانوں پر مشتمل اسلامی معاشرتی چينل كا قيام عمل میں لايا جائے گا

18:56 - November 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2223824
بين الاقوامی گروپ : بہت جلد استانبول میں ۱۵ زبانوں پر مشتمل اسلامی معاشرتی چينل اپنے كام كا آغاز كرے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے كويت كے روز نامہ "الابنا"كے حوالے سے رپورٹ میں كہا ہے كہ عنقريب ۱۵ زبانوں پر مشتمل اسلامی معاشرتی چينل اپنے كام كاآغاز كرے گا۔اس چينل كا ماٹو "ود آؤٹ سياست ،پابندی كے بغير اور محدوديت كے بغير" ہے ۔اس چينل كے قيام كے لیے میڈيا سے منسلك بعض مسلمانوں نے سرمایہ كاری كی ہے ۔اس چينل كا مركزی آفس استانبول میں ہو گا جبكہ اس كے ذيلی سينٹر قاہرہ ،لندن ،ماسكو،دبئی اور نيو يارك میں قائم كئے جائیں گے ۔
اس چينل كا ہدف اسلام سے آشنائی كے مشتاق مسلمان اور غير مسلمان جوانوں تك اسلام كی تعليمات پہنچانا ہے اسی طرح اسلامی دنيا كے دانشوروں كو جوڑنا ہے ۔
899312
نظرات بینندگان
captcha