ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے كويت كے روز نامہ "الابنا"كے حوالے سے رپورٹ میں كہا ہے كہ عنقريب ۱۵ زبانوں پر مشتمل اسلامی معاشرتی چينل اپنے كام كاآغاز كرے گا۔اس چينل كا ماٹو "ود آؤٹ سياست ،پابندی كے بغير اور محدوديت كے بغير" ہے ۔اس چينل كے قيام كے لیے میڈيا سے منسلك بعض مسلمانوں نے سرمایہ كاری كی ہے ۔اس چينل كا مركزی آفس استانبول میں ہو گا جبكہ اس كے ذيلی سينٹر قاہرہ ،لندن ،ماسكو،دبئی اور نيو يارك میں قائم كئے جائیں گے ۔
اس چينل كا ہدف اسلام سے آشنائی كے مشتاق مسلمان اور غير مسلمان جوانوں تك اسلام كی تعليمات پہنچانا ہے اسی طرح اسلامی دنيا كے دانشوروں كو جوڑنا ہے ۔
899312