يورپی قرآنی انسٹی ٹيوٹس میں تعليمی روشوں كا جائزہ ليا جائے گا

IQNA

اسپين سيمينار میں :

يورپی قرآنی انسٹی ٹيوٹس میں تعليمی روشوں كا جائزہ ليا جائے گا

21:05 - November 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2224136
بين الاقوامی گروپ : "يورپ كے قرآنی انسٹی ٹيوٹس میں تعليمی روشوں كا جائزہ" كے عنوان سے یہ بين الاقوامی سيمينار آج ۱۸ نومبر كو آيسسكو كے زير اہتمام اسپين كے دار الحكومت ماڈریڈ میں شروع ہو چكا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "البيان" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ علمی سيمينار يورپی قرآنی انسٹی ٹيوٹس میں تدريسی روشوں كا جائزہ لينے كی غرض سے منعقد ہو رہا ہے اور یہ چار دنوں تك جاری رہے گا ۔
اس سيمينار میں البانیہ ، جرمنی ، اسپين ، اٹلی ، تركی ، سویڈن ، برطانیہ ، سوئزر لينڈ، صربستان ، كرواسی ، فرانس ،فن لينڈ اور اتريش سے تعلق ركھنے والے ۳۶ معلمين قرآنی انسٹی ٹيوٹس كے عہدے داروں كے ہمراہ شريك ہیں ۔
900143
نظرات بینندگان
captcha