"عراق میں نجف كا ہزار سالہ ورثہ" كے عنوان سے بين الاقوامی سيمينار كا افتتاح

IQNA

21:06 - November 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2224137

"عراق میں نجف كا ہزار سالہ ورثہ" كے عنوان سے بين الاقوامی سيمينار كا افتتاح

بين الاقوامی گروپ : "نجف كا ہزار سالہ ورثہ " كے عنوان سے یہ بين الاقوامی سيمينار ۱۷ نومبر جمعرات كو نجف عالم اسلام كا ثقافتی مركز كے حوالے سے منعقدہ پروگراموں كے سلسلہ میں شروع كر ديا گيا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "نون" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار عراق اور بيرون عراق سے تعلق ركھنے والے محققين اور دانشوروں كی موجودگی میں منعقد ہو گا ۔
سيمينار كے كنوينئير صباح عنوز نے اس بارے بتايا : اس سيمينار میں طول تاريخ كے دوران نجف میں نماياں اسلامی اور ثقافتی خدمات انجام دينے والے علماء و مفكرين كا تعارف كروايا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ اس سيمينار میں شركت كے لیے عراق اور بيرون عراق سے اہم شخصيات تشريف لا رہی ہیں ۔
900165
نظرات بینندگان
captcha