حماس كی جانب سے «باب‌المغاربه» پل كے انہدام كا انتباہ

IQNA

حماس كی جانب سے «باب‌المغاربه» پل كے انہدام كا انتباہ

9:53 - November 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2224335
بين الاقوامی گروپ : فلسطينی مزاحمتی تحريك حماس نے صیہونی حكومت كی جانب سے مسجد اقصی تك جانے والے تاريخی پل «باب‌المغاربه» كے انہدام سے خبردار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ باب المغاربہ كو گرائے جانے كے اسرائيلی منصوبے كے منظر عام پر آنے كے بعد حماس نے ايك اعلامیے میں اس اقدام كی مذمت كرتے ہوئے اس كے سنگين نتائج سے اسرائيل كو خبردار كيا ہے ۔
حماس نے زور دے كر كہا : صیہونی حكومت كے اس اقدام كا سخت رد عمل ہو گا چونكہ اس پل كا انہدام مسجد اقصی كا ايك حصہ گرانے كے مترادف ہو گا اور یہ مسجد فلسطينی عوام اور اسلامی امت كے لیے ايك ریڈ لائن ہے ۔
حماس نے اسلامی امت اور عرب ليگ سے صیہونی جارحانہ عزائم كے خلاف كاروائی كرنے كی اپيل بھی كی ہے ۔
900441
نظرات بینندگان
captcha