فرانس ؛ آسمانی اديان سے آشنائی كی غرض سے مساجد اور معابد كے دروازے كھول دئیے گئے

IQNA

فرانس ؛ آسمانی اديان سے آشنائی كی غرض سے مساجد اور معابد كے دروازے كھول دئیے گئے

14:03 - November 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2224661
بين الاقوامی گروپ :انجمن دوستی اسلام و یہوديت فرانس (AJMF) كے زير اہتمام مساجد اور معابد كے دروازے كھلنے كے ايام كی مناسبت سے فرانسيسی شہريوں كو ان دونوں اديان سے آشنا كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی و یہودی عبادی مقامات كے دروازے كھلنے كی مناسبت سے فرانس كے مختلف شہروں میں خصوصی پروگرام منعقد كیے جا رہے ہیں جو ۲۰ نومبر اتوار تك جاری رہیں گے ۔
یہ پروگرام فرانس كے یہودی اور مسلمان شہريوں كے درميان گفتگو كو فروغ دينے كی غرض سے ترتيب دئیے گئے ہیں اور اس میں اسلامی و یہودی ادارے شركت كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ انجمن دوستی اسلام و یہوديت كے مشتركہ تعاون سے یہ پہلا پروگرام منعقد كيا جا رہا ہے ۔
900489
نظرات بینندگان
captcha