ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار ۳۰ آبان سوموار كو مقامی وقت كے مطابق صبح ۱۰:۳۰ سے ۱۲ بجے تك قرآن كريم كی باطنی تفسير كی تبيين كی غرض سے منعقد ہو گا ۔
اسی طرح اس سيمينار میں معروف پاكستانی محقق رضا شاہ كاظمی كہ جو لندن میں مقيم ہیں ؛ موضوع كی مناسبت سے تفصيلی خطاب كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ شاہ كاظمی نے ڈاكٹریٹ كی ڈگری كينٹ يونيورسٹی سے حاصل كی ہے اور وہ عرفان ، فلسفہ و حكمت اسلامی كے نابغہ روزگار مفكر ہیں ۔
900229