مصری خاتون قرآنی محققين كی جانب سے خبر رساں ايجنسی ايكنا كا دورہ

IQNA

مصری خاتون قرآنی محققين كی جانب سے خبر رساں ايجنسی ايكنا كا دورہ

13:25 - November 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2225331
بين الاقوامی گروپ : مصر كی دو قرآنی محقق خواتين نے كل سہ پہر ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ہیڈ آفس كا دورہ كر كے ايجنسی كے مختلف شعبوں سے آشنائی حاصل كی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق مصر كی قرانی محققہ اور جامعۃ الازھر كی استاد آمنہ محمد نصير اور ڈاكٹر فاطمہ كشك نے كل سہ پہر كو ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے دفتر كا دورہ كيا اور ايجنسی كے مختلف شعبوں كی فعاليتوں كا نزديك سے مشاہدہ كيا ۔
مصری قرآنی محقق خواتين نے ايكنا كا وزٹ كرنے كے بعد ايجنسی كے ساتھ تعاون كے لیے مكمل آمادگی كا بھی اظہار كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ آمنہ محمد نصير نے نویں بين الاقوامی خواتين قرآنی محققين سيمينار كے دوران "اسلام میں عورت كی اہميت" كے عنوان سے ايك مقالہ بھی پيش كيا ہے ۔
901053
نظرات بینندگان
captcha