موريتانیہ میں اسلامی بينك كا افتتاح

IQNA

موريتانیہ میں اسلامی بينك كا افتتاح

13:24 - November 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2225337
بين الاقوامی گروپ : اسلامی بينك موريتانیہ (BIM) كا افتتاح ۲۸ نومبر سوموار كو ملك كے سالانہ جشن آزادی كے موقع پر كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «canalrim»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ موريتانیہ كا یہ جديد اسلامی بينك ، اسلامی ترقياتی بينك (BID) اور ايشين بينك (ASYA) كے تعاون سے «نوآكشوت» شہر میں تاسيس كيا جا رہا ہے ۔
موريتانیہ كا یہ جديد بيرونی بينك ۲۲ ملين ڈالر كی سرمایہ كاری سے اپنا كام شروع كر رہا ہے كہ جس میں سے ساٹھ فيصد رقم اسلامی ترقياتی كمپنی نے فراہم كی ہے اور بقیہ چاليس فيصد كے لیے ايشيائی بينك تركی نے تعاون كيا ہے ۔
موريتانیہ كے مركزی بينك نے اپنے بيان میں كہا : اس جديد بينك سے افريقی ممالك میں اسلامی بينكاری كو فروغ ملے گا ۔
901321
نظرات بینندگان
captcha