شوری مسلمين فرانس كی جانب سے یہودی راہب كے انتقال پر اظہار تعزيت

IQNA

شوری مسلمين فرانس كی جانب سے یہودی راہب كے انتقال پر اظہار تعزيت

23:17 - November 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2226445
بين الاقوامی گروپ : شوری مسلمين فرانس (CFCM)، نے كل ايك بيان جاری كر كے فرانس كے یہودی رہنما «ديويد مساس(David Messas)»، كی موت پر افسوس كا اظہار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس پيغام كا متن یہ ہے : ڈيوڈ مساس ايك عظيم یہودی عالم اور فرانسيسی مسلمانوں كے نزديكی دوستوں میں سے تھے ۔ شوری مسلمين قرآن اس یہودی عالم كے انتقال پر ان كے اہل خانہ اور فرانس كی یہودی برادری كے غم میں برابر كی شريك ہے ۔
اسی طرح جمعيت مسلمين فرانس (RMF) نے بھی ايك بيان میں پيرس كے عظيم یہودی رہنما كی وفات پر اظہار افسوس كرتے ہوئے كہا :اديان كے درميان گفتگو اور تقريب كے لیے اس یہودی عالم كی كوششیں لائق تحسين ہیں اور ان كی خدمات كے اعتراف میں انہیں بين الاقوامی امن اعزازوں سے بھی نوازا جا چكا ہے ۔
902084
نظرات بینندگان
captcha