حب اہل بيت (ع) ايران اور مصر كا نماياں ترين مشترك وصف ہے

IQNA

جامعۃ الازھر كے استاد :

حب اہل بيت (ع) ايران اور مصر كا نماياں ترين مشترك وصف ہے

23:16 - November 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2226448
بين الاقوامی گروپ : مصری ملت كا اھل بيت (ع) كے ساتھ عشق ايك ذاتی و فطری عشق ہے اور عرصہ دراز سے مصری پيغمبر اسلام (ص) كی ذات گرامی سے خاص عشق و محبت ركھتے ہیں اور ان كے مزارات اور آستانوں كے ساتھ خاص انس و عقيدت ركھتے ہیں ۔
مصری قرآنی محققہ آمنہ محمد نصير نے ۱۹ نومبر كو ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے اس مطلب كے ضمن میں كہا : اھل بيت (ع) كی محبت ايرانی اور مصری ملتوں كے درميان مشترك امر ہے اور اس خصوصيت كو اسلامی انقلاب كے قبل و بعد سے منسلك نہیں كيا جا سكتا چونكہ یہ خوبی مصری ملت كی فطری اور ذاتی ہے ۔
انہوں نے زور دے كر كہا : مصری ملت كی اھل بيت (ع)كے ساتھ عقيدت ديگر اقوام كے مقابلے میں بہت زيادہ ہے ۔
901739
نظرات بینندگان
captcha