الازھر كی جانب سے التحرير اسكوائر حادثات كی مذمت ، مصر كے پر امن انقلاب كی ماہيت محفوظ رہنی چاہئیے

IQNA

الازھر كی جانب سے التحرير اسكوائر حادثات كی مذمت ، مصر كے پر امن انقلاب كی ماہيت محفوظ رہنی چاہئیے

23:15 - November 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2226451
بين الاقوامی گروپ : جامعۃ الازھر نے كل ايك اعلامیے میں التحرير اسكوائر كے حوادث كی مذمت كرتے ہوئے ہلاك و زخمی ہونے والوں كے لواحقين سے اظہار ہمدردی كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "اسلام اليوم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس بيان میں مصر كی قومی يكجہتی اور پر امن انقلاب كی ماہيت محفوظ ركھنے پر زور ديا گيا ہے ۔
الازھر نے مصری شہريوں كو تشدد كا راستہ ترك كرنے كا مشورہ ديتے ہوئے اپيل كی : ہر مصری شہری سياسی استحكام كے لیے اپنی ذمہ دارياں پوری كرے كہ جس كے بعد ملك میں يقينی طور پر معاشی خوشحالی كا بھی دور دورہ ہو گا ۔
قابل ذكر ہے كہ گزشتہ مظاہروں كے دوران پوليس كے ساتھ جھڑپوں میں ۱۱ افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔
902107
نظرات بینندگان
captcha