ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ruvr.ru»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اجلاس مسلمان رہنماؤں ، مختلف اداروں كے نمائندوں اور نوجوانوں كے مسائل كے ماہرين سميت متعدد سياسی شخصيات كی موجودگی میں منعقد ہوا ۔
شہر كے مئير «سرگی موروسوف(Serguei Morosov)»، نے اپنے خطاب میں كہا : روس كے مختلف علاقوں میں اديان اور رسوم و رواج كا احترام اس امر كا باعث ہے كہ لوگوں كے درميان يكجہتی میں اضافہ ہو اور ملك كی سماجی اور معاشی ترقی روز افزون ہو ۔
اجلاس كے آخر میں بين الاديان مذاكرات اور دينی سرگرمياں بڑھانے كے حق میں ايك قرار داد بھی منظور كی گئی ۔
902276