ملائشيا ؛ نویں بين الاقوامی حلال مصنوعات نمائش كا انعقاد

IQNA

ملائشيا ؛ نویں بين الاقوامی حلال مصنوعات نمائش كا انعقاد

0:33 - November 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2229346
بين الاقوامی گروپ : نویں بين الاقوامی حلال مصنوعات نمائش آئندہ برس مارچ میں دار الحكومت كوالالمپور میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پيرس میں مقيم ملائشين باشندوں كے معاشی امور میں مشير «تيانا تاليت»(Diana Talit)، نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : یہ عالمی نمائش خريد و فروخت كے لیے بہترين حلال مصنوعات كا انتخاب كرنے كا ايك بہترين موقع ہے ۔
یہ نمائش (WHF) كے ساتویں سالانہ اجلاس كے اختتام كے ٹھيك ايك دن بعد كوالالمپور میں شروع ہو گی ۔
قابل ذكر ہے كہ حلال مصنوعات سے متعلق نمائشوں كے انعقاد نے ملائشيا كو حلال پيداوار كے عالمی آئیڈيل میں تبديل كر ديا ہے ۔
ياد رہے كہ اس نمائش كے آٹھویں مرحلے میں تيس سے زيادہ ممالك نے اپنی حلال مصنوعات پيش كیں اور سولہ ہزار كے لگ بھگ افراد نے نمائش كا دورہ بھی كيا تھا ۔
905179
نظرات بینندگان
captcha