ايرانی ہنرمندوں كی جانب سے قرآن كريم كا ايك خطی نسخہ آستان مقدس امام حسين (ع) كو ہدیہ كر ديا گيا

IQNA

19:21 - November 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2230795

ايرانی ہنرمندوں كی جانب سے قرآن كريم كا ايك خطی نسخہ آستان مقدس امام حسين (ع) كو ہدیہ كر ديا گيا

بين الاقوامی گروپ : ايرانی زائرين كے ايك گروپ نے قرآن كريم كے ايك خطی نسخے كو جو ۱۰۰۰ ايرانی خطاطوں اور ہنرمندوں كی كاوشوں سے تحرير كيا گيا ہے ، امام حسين (ع) كے آستان مقدس كو ہدیہ كر ديا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "نون" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كربلا میں ايرانی زائرين كے گروپ سربراہ اسماعيل راھدار نے اس خبر رساں ايجنسی كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے بتايا : یہ قرآن كريم كا نسخہ ايك ہزار افراد كی محنت سے تحرير كيا گيا ہے اور اسے ايرانی زائرين كی جانب سے آستان مقدس امام حسين (ع) كو ہدیہ كيا گيا ہے جبكہ طے پايا ہے كہ یہ نسخہ امام حسين (ع) ميوزيم میں عوام الناس كے استفادے كے لیے بھی ركھا جائے گا ۔
906745
نظرات بینندگان
captcha