مسلمان طلبہ نے ڈارون كے نظریے كی مخالفت كے باعث كلاسوں كا بائيكاٹ كر ديا

IQNA

مسلمان طلبہ نے ڈارون كے نظریے كی مخالفت كے باعث كلاسوں كا بائيكاٹ كر ديا

19:21 - November 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2230796
بين الاقوامی گروپ : لندن يونيورسٹی میں میڈيكل كے طلبہ نے ڈارون كے تدريجی تكامل پر مشتمل نظریے كی قرآن سے كھلم كھلا مخالفت كے باعث كلاس كا بائيكاٹ كر ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ «Daily Mail»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان طلبہ نے ڈارون كے نظریہ تكامل كی خلقت اور تخليق كائنات سے متعلق قرآنی بيانات كے ساتھ كھلم كھلا مخالفت كے باعث ليكچر كا بائيكاٹ كر ديا ۔
آكسفورڈ يونيورسٹی كے سابق استاد «رچرڈ داوكينز»، نے بتايا : ان طلبہ كی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے كہ جو اس نظریے سے مربوط ليكچرز میں شركت نہیں كرتے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ان طلبہ میں سے زيادہ تر مسلمان ہیں ليكن ديگر اديان كے پيروكار بھی خاطر خواہ تعداد میں ان كا ساتھ ديتے ہیں ۔
906482
نظرات بینندگان
captcha