ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اليكٹرونك مجلے "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصری پارليمانی انتخابات كے ابتدائی نتائج میں حزب آزادی و عدالت نے ۴۰ فيصد سیٹیں حاصل كر لی ہیں ۔
ابتدائی غير سركاری نتائج كے مطابق «الكتلة المصرية» نامی گرينڈ الائنس نے ۱۵ فيصد ووٹ حاصل كر كے دوسری پوزيشن حاصل كی ہے جبكہ حزب النور ۸ فيصد كے ساتھ تيسرے اور حزب الوفد ۵ فيصد ووٹ لے كر چوتھے نمبر پر ہیں ۔
مصری پارليمانی انتخابات كا پہلا مرحلہ ۹ صوبوں میں منعقد كيا گيا جبكہ دوسرے مرحلے پر یہ انتخابات ۱۸ صوبوں میں ہوں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ ان انتخابات میں ۱۷ ملين پانچ لاكھ افراد ووٹ كے اہل قرار پائے ہیں ۔
908767